نوشہرہ پولیس مقابلے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل ویزارخان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 1 مئی 2018 20:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ پولیس مقابلے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل ویزارخان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ میں پولیس افسران سمیت دوست احباب اور رشتہ داروںنے شرکت کی نوشہرہ میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ویزارخان کی نماز جنازہ صوابی میں آبائی علاقے کالو خان میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں پولیس افسران،دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی،شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا،آئی جی صلاح الدین نے شہید پولیس اہلکار کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں تسلی دی۔

متعلقہ عنوان :