فیصل آباد،مختلف واقعات میں تین کمسن بچوں سمیت چا ر افراد جھلس گئے

منگل 1 مئی 2018 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مختلف واقعات میں تین کمسن بچوں سمیت چا ر افراد جھلس گئے ‘تفصیلات کے مطابق فیصل ہسپتال کے قریب دکان میں گیس لیکج سے لگنے والی آگ کی لپیٹ میں آکر دکان میں کھیلتے ہوئے کمسن بچے آٹھ سالہ عدنان ‘سات سالہ احمد اور پیپلز کالونی نمبر ون کے رہائشی دکاندار کابچہ بھی جھلس گیاجنہیں شدید زخمی ہونے پر الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ‘چنیوٹ کا رہائشی پچیس سالہ امجد گیس لیکج سے کچن میں آگ لگنے سے جھلس گیا زخمیوں کو برن یونٹ میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :