اس وقت روزانہ کی بنیاد پر میاں نواز شریف کو عدالتوں میں بلا کر ان کی بلاوجہ توہین کی جارہی ہے، شازیہ سلطانہ بٹ

منگل 1 مئی 2018 21:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ ن ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ شازیہ سلطانہ بٹ نے کہا کہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر میاں نواز شریف کو عدالتوں میں بلا کر ان کی بلاوجہ توہین کی جارہی ہے کیونکہ وہ ایک سچے لیڈر ہیں اور ہمیشہ انہوں نے حق و سچ پر چلنے کی سزاء دی گئی ہے کیونکہ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تو ملک پریشانی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا اور میاں نواز شریف نے اس ملک سے پریشانی اور دہشتگردی ختم کر کے کہ ملک کو امن وسلامتی کا تحفہ دیا جس کی سزاء انکو آج عدالتون میں بلا کر دی جارہی ہے لیکن جتنا بھی ان کی ذات کے خلاف بے بنیاد پرو پگینڈہ کیا جائے ان کی مقبولیت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی13 مئی کو جلسے ہونے کے سلسلے میں منعقدہ خواتین ونگ کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا کہ انشاء اللہ گوجر خان کے اندر میاں نواز شریف کا ایک اتریخی استقبال ہوگا ہر طرف سے صرف ایک ہی آواز آئے گی شیر شیر شیر اور مسلم لیگ ن 2018 کے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی مخالفین جتنے بھی ہتھکنڈے اور پروپرگینڈہ کر لیں شیر کو کوئی نہیں روک سکتا ۔