پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے مخلص،محنتی ورکروں،کارکنوں کوٹکٹ کاجھانسہ دیکر پارٹی فنڈکی مددمیں ان سے 50پچاس ہزارروپے اکٹھے کیے گئے ، رہنما مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کینٹ

منگل 1 مئی 2018 21:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ7ملک منصور افسرنے کہا ہے کہ پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کے مخلص،محنتی ورکروں،کارکنوں کوٹکٹ کاجھانسہ دیکر پارٹی فنڈکی مددمیں ان سے 50پچاس ہزارروپے اکٹھے کیے گئے ہیں اوریہ رقم گزشتہ روز لاہور میں ہونیوالے پی ٹی آئی کے جلسے پر لٹائی گئی جبکہ آخر میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سرمایہ داروں اوردوسری جماعتوں سے آنیوالے لوٹوں کو ہی دیے جائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس برف خانہ چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ملک منصورافسرنے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت مفادات کی سیاست کررہی ہے جبکہ ورکرز کو بیدردی سے لوٹا جارہا ہے انہیں بیوقوف بناکر انکا استحصال کیا جارہا ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے 50پچاس ہزارلیکر جب انہیں ٹکٹ نہیں دیے جائیں گے تو پھر تحریک انصاف کا شیرازہ بکھرے گا کارکنوں کو پھر پتہ چلے گاکہ انکی قیادت ان سے ہی ہاتھ کرگئی ہے انشاء اللہ آنیوالے الیکشن میں ہر طرف مسلم لیگ ن کے امیدوارہی کامیاب ہونگے۔