پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پیپلز پارٹی کے دور سے اب بھی کم ہیں، مفتاح اسماعیل

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے معاشی سرگرمیاں بڑھانے پر ساتھ دیں تو ملک مزید ترقی کرسکتا ہے، وفاقی وزیرخزانہ

منگل 1 مئی 2018 21:43

پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پیپلز پارٹی کے دور سے اب بھی کم ہیں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں پیپلز پارٹی کے دور سے اب بھی کم ہے، مئی 2013 کی نسبت پیٹرول اب بھی 19روپے سستا ہے، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی رکاوٹیں ڈالنے کے بجائے معاشی سرگرمیاں بڑھانے پر ساتھ دیں تو ملک مزید ترقی کرسکتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر تنقید حقیقت پر مبنی نہیں ہے، حالیہ اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ پیپلز پارٹی دور سے ابھی بھی کم ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس بھی اس وقت کے مقابلے کم وصول کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مارچ 2013 میں فی لیٹر پیٹرول 106.60 روپے، ڈیزل 113.56 روپے، مٹی کا تیل 103.69 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 98.26 روپے فی لیٹر تھی، مارچ 2013 کے مقابلے میں مئی 2018 میں پیٹرول 18.90 روپے، ڈیزل 14.80 روپے اور مٹی کا تیل 23.82 روپے اب بھی سستا فروخت کیا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیپلز پارٹی تنقید کرنے سے پہلے ماضی میں جھانک لے سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اپنے دور حکومت میں معیشت میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

متعلقہ عنوان :