مزدور کا خاندان مشکلات کا شکار ہے ، صوبائی صدر متحدہ مجلس عمل

منگل 1 مئی 2018 21:49

سکھر۔ یکم مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صوبائی صدر جی یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے مزدور ڈے کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان میں 70 سالوں سے مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں دیئے گئے ہیں مزدور کا خاندان مشکلات کا شکار ہے مزدور کے بچے کے پاس نہ تعلیم ہے نہ صحت مکان ہے حکومت ہر سال مزدور ڈی کے موقعہ پر دن تو مناتی ہے لیکن مزدوروں کو ان کے حقوق نہیں دیئے جاتے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق مزدور جتنی تنخواہ لیتے تھے مگر آج مزدور ایک ٹائم روٹی کیلئے پریشان ہے جب ایم ایم اے کی حکومت قائم ہوئی اقتدار ملا تو مزدور کو مکان مفت تعلیم صحت اور ایک تولہ سونے کے برابر یومیہ اجرت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت نے مزدور کی کم سے کم یومیہ اجرت 18 ہزار روپے مقرر کی ہے مگر اسے اس کی آدہی 8000 ہزار بھی مشکل سے مل رہے ہیں تمام صنعتی ادارے فیکٹریاں کارخانے دکان بڑے لوگوں کے ہیں سیاستدان حکمران جاگیردار سرمائیدار مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مزدور ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس کی قدر کرنی ہوگی انہوں نے کہا کے سندھ کے صنعتی اداروں ملٹی نیشنل کمپنیوں میں مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے مزدور اللہ تعالی کا دوست ہے

متعلقہ عنوان :