پنجاب حکومت کے’’ایگری کلچر ویئر ہائوس ریکوری پروگرام‘‘ کے تحت کاشتکار اجناس کی قیمت کے 70فیصد کے مساوی قرض حاصل کرسکیں گے، محکمہ زراعت

بدھ 2 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) پنجاب حکومت نے ’’ایگری کلچر ویئر ہائوس ریکوری پروگرام‘‘ شروع کیا ہے جس کے تحت کاشتکار اپنی زرعی اجناس کو ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ اجناس کی قیمت کے 70فیصد کے مساوی بینک سے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔ پروگرام سے صوبہ کے کاشتکاروں کو زرعی اجناس کو ذخیرہ کرنے کے عمل میں ہونے والے نقصانات سے تحفظ اور آئندہ سیزن کی فصلوں کی کاشت کیلئے مداخل کی خریداری کے لئے رقم بھی دستیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ شراکتداروں سے صوبہ بھر میں جدید ترین معیار کی سہولیات سے آراستہ گوداموں میں زرعی اجناس ذخیرہ کی جاسکیں گی۔ اس حوالے سے کاشتکار جنس کی موجودہ قیمت کے 70 فیصد تک بینک سے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگری کلچر وئیر ہائوس ریکوری پروگرام سے زرعی اجناس کے برداشت کے بعد کے نقصانات کو کم کرنے اور کاشتکاروں کو آڑھتیوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے معلومات محکمہ زراعت پنجاب کی ہیلپ لائن سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :