امیتابھ بچن فلم’’جھنڈ‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گے

بدھ 2 مئی 2018 11:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن میراٹھی فلم ساز نگراج منجولی کی نئی بالی وڈ فلم’’جھنڈ‘‘ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق میراٹھی فلم ’’سیرت‘‘ کے ہدایتکار نگراج منجولی نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیا، فلم ساز بالی ود فلم ’’جھنڈ‘‘ کی ہدایات دیں گے جس کے لئے پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ فلم میں امیتابھ بچن اہم کردار ادا کریں گے تاہم اب خبریں ہیں کہ امیتابھ بچن نے فلم کی عکسبندی بارے کوئی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

امیتابھ بچن نے دیگر فلموں کی عکسبندی کے لئے شیڈول دے دیا ہے، فلم کے ہدایتکار کا کہنا ہے کہ فلم کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ فلم کی کہانی ایک ریٹائرڈ ٹیچر کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :