گلگت بلتستان پولیس میں بڑے پیمانے پر ترقیاں

بدھ 2 مئی 2018 11:20

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) گلگت بلتستان پولیس میں پہلی بار ایک ساتھ بڑے پیمانے پر ترقیاں دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت اور دیامر رینج کے 147 پولیس اہلکاروں کو مختلف رینکس میں ترقی دے دی گئی، ترقی پانے کے بعد گلگت رینج کے 14 پولیس اہلکار سب انسپکٹر بن گئے جبکہ 30اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن گئے اور69 پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل بن گئے۔

(جاری ہے)

گلگت رینج کے ترقی پانے والوں میں ضلع گلگت، سپیشل برانچ، اے آر پی،کی پوائنٹ، پی ٹی سی،کے ایس ایف، سی پی او،کے کے ایس ایف، سی ٹی ڈی، ضلع ہنزہ، ضلع غذر اور ضلع نگر میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دیامر رینج کے 3 پولیس اہلکار سب انسپکٹر بنادئیے گئے اور 3اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن گئے جبکہ 87 پولیس اہلکار ترقی پانے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل بن گئے۔ دیامر رینج کے ترقی پانے والوں میں استور اور دیامر میں ڈیوٹی دینے والے اہلکار شامل ہیں۔ ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد شعیب خرم اور ڈی آئی جی گوہر نفیس نے فردا فردا مبارک باد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :