ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کلیدی کردار رہا ہے‘ شفیق الرحمن

بدھ 2 مئی 2018 11:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ زرعی یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام عالمی یوم مزدور بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں یونیورسٹی کے کلاس تھری‘ فور اور سیکورٹی گارڈز سمیت دیگر سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم آئی جے ٹی زرعی یونیورسٹی شفیق الرحمن نے کہا کہ ملک کی ترقی میں مزدوروں کا کلیدی کردار رہا ہے، ان ہی کی بدولت ملک ترقی کے منازل طے کر ے گا۔ جنرل سیکرٹری آئی جے ٹی یونیورسٹی کیمپس محسن اقبال اتمانی نے اپنے خطاب میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مزدوروں کو درپیش مسائل اور مشکلات حل کرے اور انہیں وہ تمام سہولیات فراہم کرے جن کے یہ حقدار ہیں۔

متعلقہ عنوان :