سرد جنگ کے بعد سے اب تک دفاعی شعبے میں عالمی اخراجات سب سے زیادہ ہیں،رپورٹ

بدھ 2 مئی 2018 14:12

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں ہتھیاروں کی خریداری پر اتنے زیادہ مالی وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں، جتنے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سے آج تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئے تھے۔

(جاری ہے)

سویڈن کے دارالحکومت میں امن پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے سِپری کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس عالمی سطح پر فوجی اخراجات کی مد میں 1.7 ٹریلین ڈالر یا1.4 ٹریلین یورو سے زائد کی رقوم خرچ کی گئیں۔ دفاع پر سب سے زیادہ رقوم امریکا نے خرچ کیں جس کے بعد چین دوسرے، سعودی عرب تیسرے اور روس چوتھے نمبر پر رہا۔ اس فہرست میں جرمنی نویں نمبر پر رہا، جس نے دفاعی شعبے میں چوالیس اعشاریہ تین بلین ڈالر یا قریب 37 بلین یورو خرچ کیے۔