زندگی خوشی سے گزاریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے بوڑھے اور جوان ہیں، اومیش شکلا

بدھ 2 مئی 2018 15:24

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکار اومیش شکلا نے کہا ہے کہ زندگی خوشی سے گزاریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے بوڑھے اور کتنے جوان ہیں کیونکہ زندگی کے خوبصورت لمحات کبھی واپس نہیں آتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اومیش شکلا نے فلم ’’102ناٹ آئوٹ‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم فیملی انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ہے جو عالمگیر رابطہ قائم کرتی ہے اور جب آپ فلم دیکھیں گے تو آپ کو اپنے ماں باپ، بچوں، بہن بھائی اور دیگر اپنے پیاروں کی یاد آئے گی تو آپ انہیں واپس لانے چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی خوشی سے گزاریں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنے بوڑھے اور کتنے جوان ہیں کیونکہ زندگی کے گزرنے والے خوبصورت لمحات کبھی واپس نہیں آتے۔ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘ میں اداکار امیتابھ بچن 102سالہ باپ اور رشی کپور ان کے 75 سالہ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں، فلم 4 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :