بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار

عالمی ادارہ صحت کے دنیا بھر کے شہروں کی فضائی آلودگی سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری،14بھارتی شہر شامل

بدھ 2 مئی 2018 15:32

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے شہروں کی فضائی آلودگی سے متعلق نئے اعدادوشمار جاری کئے ہیں جس میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قراردیا گیا ہے ،اس فہرست میں 20 آلودہ ترین شہروں میں سے 14 بھارت کے شہر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق فہرست میں بتایاگیاکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے۔نئی دہلی کے علاوہ ممبئی ،پٹنا،آگرہ،واراناسی،سری نگر،جے پور،جودھ پور کے نام شامل ہیں۔ممبئی کو چینی دارالحکومت بیجنگ سے زیادہ آلودہ قرار دیا گیا ہے،بیجنگ کا نمبر اس فہرست میں پانچواں ہے۔