پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 2 مئی 2018 18:33

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی طرف سے تجویز کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے جس سے پورے ملک کا معاشی نظام متاثر ہوکر رہ گیا ہے،عوام کو ایک اور نئی مہنگائی کی لہر کا۔

سامنا کرنا پڑ گیا ہے،قیمتوں میں اضافہ ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے،اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔رمضان المبارک سے قبل ہی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لے۔