رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے بڑھ کرکاروبار کیا ہے اور 52.2ملین آئی فون فروخت کیے ہیں، ایپل کمپنی

بدھ 2 مئی 2018 19:07

رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے بڑھ کرکاروبار کیا ہے اور 52.2ملین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) ایپل کمپنی نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے بڑھ کرکاروبار کیا ہے اور 52.2ملین آئی فون فروخت کیے ہیں۔۔دنیا بھر میں آئی فون کے لیے مشہور کمپنی نے جون تک کی سہ ماہی کیلیے ریوینیوکا ہدف 51.5-53.5بلین ڈالررکھا ہے۔ حالانکہ والاسٹریٹ اسٹاک مارکیٹ نے اس کا دوسری سہ ماہی میں کاروبار کا تخمینہ 51.6بلین ڈالر لگایاہے۔

ایپل نے کپیٹل ریٹرن پروگرام کے تحت پرانے آئی فون خرید کر بھی اپنے منافع میں 100بلین ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔۔کمپنی کے مطابق اس نے مارچ کی سہ ماہی میں 23.5بلین ڈالرمالیت کے اپنے سیٹوں کی دوبارہ خریداری کی ہے۔پہلی سہ ماہی میں اسٹاک کی خریداری کے بعد کمپنی نے نیٹ منافع 145بلین ڈالرکاکمایا۔ایپل کمپنی کے مالیاتی سربراہ لوکا میستری نے کہا ہم اپنے وعدے کے مطابق نقد رقم واپس سرمایہ کار کو فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان نتائج کے بعد والاسٹریٹ پر ایپل کے شیئر میں 3.7فیصد اضافے کے بعد اس کی قیمت 175.50ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ایپل نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں کل 61.1بلین ڈالر کمائے جو کہ گذشتہ سال کی اسی سہ ماہی میں 52.9بلین ڈالر تھے۔ایپل کو اس سال اپنے آئی فون ایکس کی فروخت کی وجہ سے چیلنج کا سامنا رہا جسسے اس کا مشاہدہ کرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرناپڑا۔۔