شام میں امریکی کام آخری مرحلے میں داخل،ہیتھر نارٹ

امریکہ کاگلوبل ومقامی اتحادیوں کے ساتھ شام میں آخری آپریشن کا آغاز، ترجمان امریکی وزارت خارجہ

بدھ 2 مئی 2018 21:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے کہا ہے کہ امریکہ شام میں جاری کام کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے،امریکہ، گلوبل،مقامی اتحادیوں کے ساتھ شام میں آخری آپریشن کا آغاز کر رہا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقامریکہ نے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہیتھر نارٹ نے کہا ہے کہ شامی زمین پر داعش کے قبضے اور عوام کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے سدباب کے لئے ہم اپنے کام کے آخر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔شام میں داعش کے خلاف آپریشنوں سے متعلق تحریری بیان میں نارٹ نے کہا ہے کہ امریکہ، گلوبل کولیشن، مقامی اتحادی اور شامی ڈیموکریٹک فورسز داعش کے زیرِ قبضہ آخری علاقوں پر آپریشن کا آغاز کر رہی ہیں۔جھڑپوں کی شدید ہونے کی توقع کا اظہار کرتے ہوئے ہیتھر نارٹ نے کہا کہ امریکہ، کولیشن اور مقامی فورسز پر حملے کی صورت میں ان فورسز کا دفاع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :