سعودی عرب،دوران حج طواف اور سعی کیلئے میٹرو کی تجویز زیر غور

بدھ 2 مئی 2018 21:53

سعودی عرب،دوران حج طواف اور سعی کیلئے میٹرو کی تجویز زیر غور
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) سعودیعرب میں دوران حج طواف اور سعی کیلئے میٹرو کی تجویز زیر غور ہے۔خادم حرمین شریفین حج ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے واضح کیاہے کہ طواف اور سعی کیلئے میٹرو، متحرک مطاف، حجر اسود چومنے کیلئے خصوصی صف بندی اور مدینہ منورہ روضہ مبارکہ میں پیشگی ریزرویشن جیسے مسائل پر ریسرچ شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر سامی برہمین نے واضح کیا کہ حج فورم میں 6اہم کلیدی موضوعات پر مقالات پیش کئے جائیں گے۔فورم کا افتتاح گورنر مکہ مکرمہ کرچکے ہیں۔