راولپنڈی ، چہلم ہنگامہ آرائی کیس سمیت 8مقدمات کی سماعت ملتوی

بدھ 2 مئی 2018 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر1کے جج اصغر خان نے چہلم ہنگامہ آرائی کیس سمیت 8مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمات میں نامزد ملزم شمس الحیات کے خلاف1گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 8 مئی،ملزم غلام قاسم کے خلاف سماعت 12 مئی،ملزمان عارف،سعد گل اور عارف سعید کے خلاف سماعت9 مئی،پولیس مقابلہ کیسوں میں نامزد ملزمان حاجی شہزاد وغیرہ کے خلاف 2 گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت5 مئی،حمزہ یونس کے خلاف سماعت 7مئی ،ملزم امجد کے خلاف سماعت 9 مئی،قتل کیس میں ملزم غلام عباس کے خلاف سماعت 12 مئی جبکہ پیرودھائی کے چہلم ہنگامہ آرائی کیس میں عمر رحمان وغیرہ کے خلاف سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :