راولپنڈی،دہشت گردی کی دفعات کے تحت 4 مقدمات کی سماعت ملتوی

بدھ 2 مئی 2018 22:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت 4 مقدمات کی سماعت ملتوی کردی جبکہ مزید 3 کیسوں کو عدالت نمبر3 میں منتقل کردیا ہے عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم امتیاز کے خلاف سماعت16 مئی،اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم نسیم شاہ کے خلاف سماعت 5مئی جبکہ پولیس مقابلہ کیسوں میں ملزم اشرف کے خلاف سماعت17 مئی اور ملزم طالب کے خلاف سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی، ملزم غلام اکبر کے خلاف مذہبی منافرت کیساور ملزمان افتخار عباسی اور اصغر کے خلاف بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمات کو عدالت نمبر تین میں ٹرانسفر کردیا۔

متعلقہ عنوان :