سکھر، مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن میں افسران کے تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لئے کئے

بدھ 2 مئی 2018 23:16

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سکھر میونسپل کارپوریشن میں افسران کے تبادلے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لئے کئے ہیں ، آصف خان کو چیف آفیسر ہیڈ کواڑٹر اور پی آر او پیر عطاء الرحمن کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر جبکہ حاجی اسلام شیخ کو آفس سپرنٹنڈنٹ جنرل برانچ کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ منظر ضیاء زیدی کو پہلے ہی اینٹی انکروچمنٹ آفیسر تعینات کیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

میئر سکھر نے افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض پیشہ وارانہ منصبی ذمہ داری سے انجام دیں اور شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں ، شہریوں کے مسائل بلا تاخیر حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :