سکھر/روہڑی،روہڑی میں شب برات کی بابرکت رات کے دوران پرچی جوا اور شراب کی فروخت جاری

پولیس اور محکمہ ایکسائز کی چشم پوشی مذہبی جماعتوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

بدھ 2 مئی 2018 23:17

ْسکھر/روہڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) روہڑی میں شب برات کی بابرکت رات کے دوران پرچی جوا اور شراب کی فروخت جاری پولیس اور محکمہ ایکسائز کی چشم پوشی مذہبی جماعتوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی سماجی برائیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ انجمن نوجوانان اسلام کے صدر حافظ عبیداللہ لکھن، محمد علی انصاری ،خلیل الرحمن شیخ نے کہا کہ شب برات کی با برکت رات کے دوران روہڑی شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں چبوترہ چوک ،ڈھک بازار ،اسٹیشن روڈ،بیڑی چوک ،سیمنٹ فیکٹری موڑ لوکو شیڈ ،نیو یارڈ ،علیواہن پیارے واھ سمیت دیگر علاقوں میں پرچی جوا کا کاروبار سرعام چلتا رہا دوسری جانب اسٹیشن روڈ پر واقعہ وائن شاپ سے کی فروخت بھی جاری رہی شراب اقلیتوں کے لیے ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ غیر مسلموں کی بجائے زیادہ مسلمانوں کو فروخت کی جارہی ہے اور انتہائی ظلم یہ کہ روہڑی میں نا بالغ کم عمر بچوں کو شراب کی فروخت جاری ہے نوجوان نسل کیساتھ ساتھ کم عمر بچوں کو بے راہ روی کا شکار کیا جارہا ہے جو پی کر گلی محلو ں میں غل گپاڑہ کرتے نظر آتے ہیں ضلع پولیس ، محکمہ ایکسائز سمیت دیگر اداروں نے مجرمانہ چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے جو قابل مذمت اور تشویش کا باعث ہے رہنماوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ روہڑی میں سماجی برائیوں کا نوٹس لیکر فوری ان برائیوں کو بند کروائیں،

متعلقہ عنوان :