ڈینگی پروگرام ملازمین اور ویکسی نیٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج کی انکوائری کیلئے ٹریبونل کی تشکیل

بدھ 2 مئی 2018 23:21

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے ڈینگی پروگرام ملازمین اور ویکسی نیٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج کی انکوائری کیلئے ایک رکنی ٹریبونل تشکیل دیدیا ہے ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے یہ ٹریبونل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے احکامات کی روشنی میں ترتیب دیا ہے ،ایک رکنی انکوائری ٹریبونل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شہری اس واقعہ کے حوالے سے اپنا بیان قلمبند کرانا چاہے تو وہ نو مئی کو ٹریبونل کے روبرو پیش ہو۔

(جاری ہے)

انکوائری ٹریبونل کی طرف سے عوام کیلئے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔