وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا،منظور احمد کاکڑ

قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں آکر عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، ماضی میں حکومتوں نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی جس سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے، صوبائی مشیر ریونیو

بدھ 2 مئی 2018 23:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) صوبائی مشیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیاکوئٹہ شہر کے دور ے اور کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام کے کافی مسائل حل ہو گئے ماضی میں حکومتوں نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں آکر عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’ا ٓن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے انتھک محنت اور کا وشوں سے کوئٹہ اور خاص کر بلوچستان کے مسائل بڑے حد تک حل ہو گئے کوئٹہ شہر میں کچہرے کے ڈھیر اور پینے کے پانی کے جو مسئلے تھے اس پر قابو پا لیا گیا اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوام بھی ایسے وزیراعلیٰ چا ہتے ہیں جو ان کے کام کر سکے اور دن رات عوام کے خدمت لگے رہے وزیراعلیٰ نے کم مدت میں بہت سے ایسے کام کئے ہیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ماضی میں جس طرح حکمرانوں نے اقتدار میں آئے اور عوام کی خدمت نہیں کی اور عام انتخابات میں عوام ان قوتوں کو بھی مسترد کر دینگے انہوں نے کہا ہے کہ پشتونیت اور بلوچیت کے نام پر آنیوالے قوم پرستوں نے کچھ بھی نہیں کیا اور کوئٹہ شہر کو بھی کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے آج لو گ ان سے مایوس ہو کر پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں کیونکہ جو نظریاتی کارکن اور عہدیدار تھے ان کو کچھ نہیں دیا گیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ہم ان قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کی خدمت نہیں کی وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ عوام عام انتخابات میں ان کو مسترد کر دے جو عوام کے لئے کچھ نہیں کیاانہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مختصر مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیاکوئٹہ شہر کے دور ے اور کھلی کچہری کے انعقاد سے عوام کے کافی مسائل حل ہو گئے ماضی میں حکومتوں نے عوام کے مسائل پر توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ہے قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں آکر عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔