فٹبال کلب کراچی فائونڈیشن لیاری کی جانب سے ڈسٹرکٹ سائوتھ لیاری کے بعد سینٹرل، ایسٹ، ویسٹ اور ملیر میں بھی فائونڈیشن کی شاخوں کے قیام کی تیاریاں مکمل

بدھ 2 مئی 2018 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2018ء) فٹبال کلب کراچی فائونڈیشن لیاری کی جانب سے ڈسٹرکٹ سائوتھ لیاری کے بعد سینٹرل، ایسٹ، ویسٹ اور ملیر میں بھی فائونڈیشن کی شاخوں کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ جس کا دائرہ کار اندرون سندھ تک وسیع کیا جائیگا دنیا بھر میں ملک کا سوفٹ امیج بحال کر نے کیلئے مختلف ممالک کے نام سے ڈپلومیٹک پیس کپ ٹورنامنٹ اور میچز کا بھی انعقاد کیا جائیگا ۔

ملک میں فٹبال کے فروغ اور بچوں کے لگائو کیلئے کارٹون بک بھی تیار کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کلب کے فائونڈر اور صدر حمزہ فاروق نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کراچی اور اندرون سندھ میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ، اچھے کوچز کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تربیت کر کے انہیں بہترین فٹبال پلیئر بنا یا جائیگا ۔

(جاری ہے)

لیاری سائوتھ کے بعد شہر بھر میں اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع حیدرآباد، میرپورخاص،سکھر،خیرپورمیں بھی فائونڈیشن کی شاخیں بنائی جائیںگی انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا فقدان ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں نئے پلیئرز کی تربیت اور مختلف فٹبال ٹورنامنٹس کا انعقاد بھی رواں سال کے کلینڈر میں شامل ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ فٹبال دنیا بھر میں بہت زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے اور پاکستان میں بہترین فٹبال پلیئرز موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ فٹبال پلیئرز کو کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔