شہری لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات ،قیمتی پارچاجات اور نقدی سے محروم

بدھ 2 مئی 2018 23:48

بوریوالہ۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) تین مسلح نا معلوم کار سواروں نے بورے والا سے لاہور جانے والی کار کو چیچہ وطنی روڈ پر گن پوائنٹ پر روک کر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات قیمتی پارچاجات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق چک 91/15ایل میاں چنوں کے رہائشی سلطان محمود شادی میں شرکت کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ کارمیں سوار ہو کرلاہور جا رہے تھے کہ چیچہ وطنی روڈ پر ساڑھے 11بجے شب نتھو پٹرولیم سروس کے قریب تعاقب میں آنے والی کرولا کار میں سوار تین مسلح افراد نے انہیں اسلحہ کے زور پر تھوڑی دور ویرانے میں جا کر ملزموں نے ان کی کار کی ڈگی کھول کر پارچاجات سے بھرے تین سوٹ کیس مالیتی2لاکھ روپے، ان کی بیوی کے پہنے ہوئے تین تولہ طلائی زیورات اور 94ہزار روپے نقدی چھین کر کچھ دیر انہیں سڑک پر گھماتے رہے، بعد ازاں ویرانے میں کار سمیت چھوڑ کر فرار ہو گئے ، پو لیس نے نا معلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :