عاشق نے محبوبہ کا 2 سالہ بچہ مار دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 مئی 2018 12:24

عاشق نے محبوبہ کا 2 سالہ بچہ مار دیا
جڑانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) شادی سے انکار پر عاشق نے محبوبہ کا 2 سالہ بچہ مار دیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ناکام عاشق نے شادی سےا نکار کی رنجش پر محبوبہ کا دو سالہ بچہ مار دیا۔

(جاری ہے)

جڑانوالہ کے نواحی گاؤں 77ر کا رہائشی عون گل مدینہ ٹاؤن کی رہائشی خاتون سمیرا بی بی سے محبت کرتا تھا۔شادی سے انکار پر عون گل نے سمیرا بی بی کے دو سالہ بیٹے کیف کو مار کر لاش اسپتال کے قریب پھینک دی۔پولیس نے سمیرا بی بی کے شک پر عون گل کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش عون گل نے بچے کو قتل کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :