جرائم پیشہ افراد نے احرام کو بھی نہ بخشا ، احرام میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 12:26

جرائم پیشہ افراد نے احرام کو بھی نہ بخشا ، احرام میں ہیروئن اسمگل کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : منشیات کی اسمگلنگ کرنے کے لیے ملزمان نت نئے طریقے آزماتے ہیں لیکن جرائم پیشہ افراد نے احرام کو بھی نہ بخشا، لاہور ائیر پورٹ پر انسداد منشیات فورس نے ایک ملزم کو شک کی بنا پر دھر لیا اور ملزم کی تلاشی لی۔ ملزم بہرام شاہ احرام کو ہیروئن میں ڈبو کر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

لیبارٹری ٹیسٹ کروانے پر احرام میں ہیروئن کی آمیزش ثابت ہو گئی۔

ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ روانہ ہو رہا تھا۔ ائیر پورٹ پر موجود اے این ایف نے ملزم کے سامان کی تلاشی لی ۔ بہرام شاہ سے برآمد ہونے والی ہیروئن کا وزن ڈھائی کلو جبکہ اس کی مالیت 3 کروڑ روہے سے زائد ہے۔اے این ایف نے ملزم کو گرفتار کر کے اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔