Live Updates

پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کو اپنا قلعہ بنانے کے لیے سرگرم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 مئی 2018 12:37

پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کو اپنا قلعہ بنانے کے لیے سرگرم
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 مئی 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کو پارٹی قلعہ بنانے کے لیے سرگرم ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 4 سابق ایم پی ایز آج عمران خان کو پیارے ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد تاندلیانوالہ سے سابق ایم پی اے شاہد خلیل، فیصل آباد جڑانوالہ سے سابق ایم پی اے رائے اعجاز، چنیوٹ سے سابق ایم پی اے علی حسن قاضی، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق ایم پی اے لیاقت شوکت آج پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سیاسی ارکان کا تعلق مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور ق لیگ سے ہے۔ مزید ضلع پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ مانیکا نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام سیاسی ارکان آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات