ویلج ناظم تتریلہ سردار صفدر اور سردار سلیمان آف کسانہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:06

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) رکن صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے پی ٹی آئی کی دو وکٹیں اڑا لیں، ویلج ناظم تتریلہ سردار صفدر اور سردار سلیمان آف کسانہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ یونین کونسل نگری بالا گائوں کسال میں منعقدہ تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، تحصیل ناظم حویلیاں ارسل پرویز اور صدر جلسہ سردار ذوق نے بھی خطاب کیا۔

قبل ازیں مہمانان گرامی کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں قاری حنیف آف سمندر کٹھہ، سردار نصیر صدر، مسلم لیگ (ن) نگری بالا ماسٹر یوسف و دیگر بھی شریک تھے۔ محافل کا آغاز قاری عالمگیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کروڑوں عوام کے دلوں سے نکال نہیں سکتی، الیکشن 2018ء میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی اور مخالفین تماشا دیکھتے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویلج ناطم تتریلہ سردار صفدر اور سردار سلیمان آف کسالہ کو ساتھیوں اور جنبہ سمیت مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔