وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں معدنیات کی تلاش کا آغازکردیا

ْتحصیل دتہ خیل کی7 علاقوں میں کھدائی سی2 ہزار قبائلی افراد کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے

جمعرات 3 مئی 2018 14:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان ایجنسی میں معدنیات کی تلاش کا آغازکردیا ہے۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شمالی وزیر ستان ایجنسی میں معدنیات کی تلاش کا ایک پروگرام شروع کیا ہے جس پر کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تحصیل دتہ خیل کے 7 علاقوں میں کھدائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔ اس پروگرام سے ایجنسی میں تجارتی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے سمیت 2 ہزار قبائلی افراد کو روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔

متعلقہ عنوان :