کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اڑھائی ارب روپے جاری

جمعرات 3 مئی 2018 14:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے کیڈ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک2 ارب 50کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئی5 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی پاک سیکرٹریٹ میں مسجد کی اپ گریڈیشن کے لئے 14 کروڑ، پمز میںڈائیگناسٹک سروسز کے لئے 10 کروڑ، ایف الیون ون ہوم اکنامکس کالج میں ترقیاتی کاموں کے لئے 25 کروڑ36 لاکھ، اسلام آباد میں دو سو سکولوں کی اپ گریڈیشن اور تزین وآرائش کے لئے 1 ارب74 کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوںکے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہے۔