سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعرات 3 مئی 2018 14:11

سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ٹی وی ٹاک شوز کے دوران دانیال عزیز کے عدلیہ مخالف بیانات پر رواں برس 2 فروری کو توہین عدالت کا ازخودنوٹس لیتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تھا۔13 مارچ کو دانیال عزیز پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی گئی تھی، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا۔