ْچین کی شمالی کوریا۔امریکا مذاکرات اور دونوں کوریائوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کی حمایت

جمعرات 3 مئی 2018 14:28

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) شمالی کوریا کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شمالی کورین ہم منصب ری یونگ ہو سے ملاقات کی۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اس موقع پر وانگ یی نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ شمالی کوریا۔امریکہ مذاکرات سے پائیدار پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کی جانب سے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیر خارجہ نے دونوں کوریائی رہنماوں کے درمیان حالیہ کامیاب سربراہی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اٴْن نے مارچ میں چین کا ایک کامیاب دورہ کیا اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اٴْن کی تاریخی ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر دونوں رہنمائوں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر پائیدارعمل درآمد کا خواہاں ہے اوردونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور سفارتی سطح پر روابط کی مضبوطی چاہتا ہے ۔ شمالی کورین وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی کامیاب ملاقات کو فریقین کے درمیان تزویراتی روابط اور تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :