پام آئل کی درآمدات میں7.06فیصداضافہ

اندرون ملک تیل دار اجناس کی پیداوارمیں اضافے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،ماہرین

جمعرات 3 مئی 2018 15:05

پام آئل کی درآمدات میں7.06فیصداضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) رواں مالی سال کے دوران 2017-18کے دوران مارچ میں پام آئل کی درآمدات میں 7.06فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو ادارہ برائے شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ مارچ 2018 کے دوران پام آئل کی قومی درآمدات میں 22.2ارب روپے تک بڑھ گئیں،اس طرح مارچ 2017 کے مقابلے میں مارچ 2018 کے دوران پام آئل کی درآمدات میں 7.06فیصد 1.5ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اقتصادی ماہرین کا کہناتھا کہ خوردنی تیل کی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے اندرون ملک تیل دار اجناس کی پیداوارمیں اضافے پرخصوصی توجہ کی ضرورت ہے،تیل دار اجناس کی پیداوار بڑھانے کیلئے زیرکاشت رقبہ میں اضافہ کیساتھ ساتھ زائد پیداوارکے حامل بیجوں اورجدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کی تربیت کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کرکے اقدامات سے سالانہ اربوں ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکے گا۔