راولپنڈی ،آرٹس کونسل میں مرحومہ شاعرہ فرزانہ نازکی برسی کی تقریب

جمعرات 3 مئی 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک سال قبل ناگہانی طورپروفات پاجانے والی نوجوان شاعرہ فرزانہ نازؔکی برسی کی تقریب کا انعقادکیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ فرزانہ نازؔآج بھی دھڑکنوں کی طرح دلوں میں بستی ہے۔انھوں نے کہا کہ فرزانہ نازکے جانے سے اردو ادب کا خلا کبھی پُرنہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ناہیدمنظورنے کہا کہ اس کی کمی ہرجگہ اورہرادبی تقریب میں محسوس ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ اس کی موت گھروالوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان تو تھا ہی حلقہ احباب بھی اس کی کمی محسوس کرتا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ فرزانہ نازنے بہت کم عرصے میں نام بنا لیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ان کی کتاب -’ہجرت مجھ سے لپٹ گئی‘ نے جوپذیرائی حاصل کی شائدہی کسی کونصیب ہو۔وقاراحمدنے کہا کہ فرزانہ نازکوہمیشہ یادرکھا جائے گا۔تقریب کے آخرمیں مرحومہ کی روح کے ایثال ثواب کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :