اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، آسیہ ناصر

جمعرات 3 مئی 2018 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے لئے علیحدہ وزارت قائم کی جائے‘ اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے آسیہ ناصر نے کہا کہ اقلیتوں کے لئے علیحدہ وزارت قائم کی جائے۔ اقلیتوں کا ملازمتوں میں کوٹہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اقلیتوں کے ساتھ جو بھی زیادتیاں ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا جائے۔