افغان نیشنل آرمی کے وفد کا ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات

جمعرات 3 مئی 2018 17:33

افغان نیشنل آرمی کے وفد کا ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ، کمانڈر ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) افغان نیشنل آرمی کے وفد نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کو افغان نیشنل آرمی کی205کور کے کمانڈر میجر جنرل امام نذر کی قیادت میں افغان نیشنل آرمی کے وفد نے ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کا دورہ کیاوفد میں کمانڈر 215کور میجرجنرل ولی مہمد بھی مو جود تھے، ملاقات میںدونوں جانب سے باہمی سکیورٹی امور ،خدشات، بارڈر کے حفاظتی طریقہ کار، اور پاک افغان بارڈر کی منیجمنٹ سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ امن و استحکام کی تکمیل ہاہمی تعاون اور کوششوں سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آف سٹاف سدرن کمانڈ میجر جنرل کلیم آصف ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم بھی موجود تھے