دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کا کارکن عدم ثبوت کی بنا پر بری

جمعرات 3 مئی 2018 17:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم کے کارکن کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن کے خلاف دائر دھماکہ خیز مواز اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق دائر مقدمے کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پراسیکیوشن مقدمے کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئی ، جس پر عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن اسلم قریشی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ بلال کالونی میں دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ۔