لاہور کے تھانہ راوی روڈ کے علاقے سے 5 سالہ بچہ اغوا ہو‘سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزم گرفتار نہ کرسکی

جمعرات 3 مئی 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) لاہور کے تھانہ راوی روڈ کے علاقے سے 5 سالہ بچہ اغوا ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ملزم گرفتار نہ کرسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی روڈ کے علاقہ کے رہائشی محمد مبین نامی بچے کے والد محمد مقصود کا کہنا ہے کہ بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اغوا کار بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا گلی میں کھیلتے بچوں نے بتایا کہ اغوا کار نے بچوں کو لالچ دیا کہ جو بچہ اس کے ساتھ جائے گا اسے پٹاخوں کی ڈبیاں فری دوں گا سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کار بچے کو اپنے ساتھ لے کر جارہا ہے پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی شکل واضح ہونے کے باوجود پولیس ملزم گرفتار نہیں کرسکی۔