سیلز ٹیکس وصولی کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت ،ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب

جمعرات 3 مئی 2018 17:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے سیلز ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلا ء نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تشکیل قانون کے مطابق نہیں کی گئی، درخواست گزار کمپنیاں وفاقی حکومت کو سیلز ٹیکس ادا کرتی ہے اس لیے پنجاب حکومت کو سیلز ٹیکس کی وصولی کا حق نہیں ہے، وکلا کے مطابق کسی بھی کمپنی سے دوہرا ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو دوہرا سیلز ٹیکس وصول کرنے سے روکا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے پنجاب حکومت اور پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب کر لیا۔