حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 3 مئی 2018 17:51

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد نے کہا کہ حکومت پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور ان منصوبہ جات کو 31مئی تک ہر صورت مکمل کرنا ہے ۔یہ بات انہوں نے ترقیاتی منصوبہ جات کے جائزہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی جی ،ا ے ڈی سی آر ،سی ای او ایجوکیشن و ہیلتھ،ایکسیئن سمال ڈیم اور متعلقہ اداروں کے سر براہان نے شرکت کی ۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی او ڈویلپمنٹ نے تمام ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی سی چکوال نے کہا کہ خادم پنجاب کے دیہی روڈ پروگرام،چکوال میں پینے کے صاف پانی کا منصوبہ ،تعلیم و صحت کے تمام زیر تکمیل منصوبہ جات کو ہر صورت31 مئی تک مکمل کیا جائے گا ۔