بھارت؛ریاست راجستھان میں ریت کا طوفان خطرناک شدت اختیار کر گیا،72ہلاک،100زخمی

شہر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،طوفان کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے،محکمہ موسمیات

جمعرات 3 مئی 2018 20:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بھارت ک مغریبی ریاست رجھستان میں موسم کی خرابی ریت کا خطرناک طوفان اٴْمڈ آیا،جو متعدد لوگوں کی زندگیاں نگل گیا،اس خطرناک طوفان میں 72افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست راجستھان کے مختلف شہروں میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کیساتھ اڑتی ریت،دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی،جس کے نتیجے میں 100افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے،موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں ہیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کر دی گئی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری سفرکرنے سے گریز کریں،طوفان آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔پولیس اور ایمرجنسی ٹیمیوں کے مطابق مختلف علاقوں میں حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی کی ٹیمیں فوری طوری پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔