خواتین کو صنفی مساوات اورانصاف فراہم کیا جائیگا،بشری امان

جمعرات 3 مئی 2018 20:29

ملتان۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) صوبائی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بشری امان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے لیڈی کونسلرز کی تربیت کامقصد انہیں قانونی ترامیم سے خواتین کاتحفظ اور سماجی ومعاشی حقوق کی پاسداری سے متعلق آگاہ کرنا ہے تاکہ معاشرے میں خواتین کو صنفی مساوات اور انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے، انہوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ لیڈی کونسلرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیڈی کونسلرز کی استعداد کار میں اضافہ کرنے سے ہزاروں مظلوم خواتین کی داد رسی ممکن ہوسکے گی،ورکشاپ کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والی لیڈی کونسلرز میں اسناد اورچیک تقسیم کیے گئے،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ راجہ اشرف،منیجر ورکنگ وومن ہاسٹل وجیہہ رسول بھی ان کے ہمراہ تھیں۔