کراچی ، مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فونز موٹر سائیکلز اور دیگر سامان مالکان کے حوالے

جمعرات 3 مئی 2018 19:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ ونگ کی جانب سے مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے موبائل فونز موٹر سائیکلز اور دیگر سامان مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہیڈ کواٹر پاکستان رینجرز کی جانب سے اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جہاں مختلف آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں موبائل فونز اور دیگر سامان کی جانج پڑتال اور قانونی تقاضے پورے کئے گئے،قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا،مالکان نے رینجرز کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہاتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :