آئندہ چند روز میں امریکہ چلی جائوں گی ،مستقل قیام کروں گی ‘ میرا

پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتادوں گی ‘ اداکارہ کی گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 19:26

آئندہ چند روز میں امریکہ چلی جائوں گی ،مستقل قیام کروں گی ‘ میرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور اداکارہ میرا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے بتایا کہ وہ آئندہ چند روز میں امریکہ چلی جائیں گی اور وہیں مستقل رہائش اختیار کریں گی۔

(جاری ہے)

میرا کا کہنا تھا کہ میرے پاس امریکہ اور کینیڈا کا گرین کارڈ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ وہ پاکستان چھوڑنے کی وجہ جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی۔یاد رہے کہ اداکارہ کا میرا کا نکاح پر نکاح کیس بھی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے ۔