خیبرپختونخوا اسمبلی کا تین مئی کوہونے والا اجلاس چودہ مئی تک موخر کردیا

جمعرات 3 مئی 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی کا تین مئی کوہونے والا اجلاس چودہ مئی تک موخر کردیا گیا،اپوزیشن اراکین کاکہنا ہے کہ حکومت نے عدم اعتماد تحریک کے باعث اجلاس ملتوی کیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی اسمبلی کا جمعرات کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا،اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسمبلی کا اجلاس چودہ مئی تک موخر کیا گیا ہے ،اپوزیشن اراکین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے ڈر سے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا گیا ،اپوزیشن نے بھی وزیراعلیٰ کے خلاف اسمبلی میں عدم اعتماد کی حکمت عملی طے کررکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :