خیبر پختون خوا کی اپوزیشن وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف متحد ہوگئی

جمعرات 3 مئی 2018 20:41

خیبر پختون خوا کی اپوزیشن وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف متحد ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) خیبر پختون خوا کی اپوزیشن وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف متحد ہوگئی۔ پیپلزپارٹی،جے یو آئی اور باغی اراکان نے گورنر کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر عدم اعتماد سے متعلق اپوزیشن متحدہوگئی،پیپلزپارٹی ،جے یو آئی اور باغی اراکان نے گورنر کے پی کو خط ارسال کردیا،گورنرکو ارسال کردہ مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ گورنر آئین کے مطابق وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کاکہیں،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں رہی،اس سے قبل اے این پی بھی گورنر خیبرپختونخوا کو وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق مراسلہ ارسال کر چکی ہے۔