اوستہ پولیس کے خلاف مستر ی مزدور یونین کا احتجاجی مظاہرہ

تھانہ کے سامنے ڈھائی گھنٹے روڈ بند ، ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا چیئرمین میر عامر خان جمالی کی مداخلت ڈی ایس پی خالد زمان مری اور سی ائی ڈی ایس پی اکبر مگسی نے احتجاج ختم کیا

جمعرات 3 مئی 2018 22:29

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) اوستہ پولیس کے خلاف مستر ی مزدور یونین کا احتجاجی مظاہرہ ، تھانہ کے سامنے ڈھائی گھنٹے روڈ بند ، ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا ، چیئرمین میر عامر خان جمالی کی مداخلت ڈی ایس پی خالد زمان مری اور سی ائی ڈی ایس پی اکبر مگسی نے احتجاج ختم ، اے ایس آئی اختر سو مرو لائن حاضر ، احتجاج کی قیا دت صدر قادر بخش ابڑو اور دیگروں نے کہا ، مزدور طاقت ور ہیں لیکن ہم مظلوم ہیں پولیس دھشت گردی کر رہی ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستری مزدور یونین کے رہنماء اپنے دفتر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایس ایچ او،محمد علی جمالی اور اے ایس آئی اختر سومرو وہاں گئے اور انہوں نے جنرل کونسلر و مستری مزدور کے جنرل سیکریٹری ، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکریٹر ی اطلات علی گل سومرو کی تلاشی کی کوشش کی تو انہوں نے اپنا تعارف کروایا لیکن پولیس کانسٹیبل باز نہیں آیا اور جوں جیب میں ہاتھ ڈال رہا تھا بقول مزدوروں کے کہ ان کے ہاتھ میں معبینہ طور پر چرس تھا ہم نے ان کے ہاتھ سے چرس چھین لیا ، اس پر پولیس اور انکے درمیان تلخ کلامی ہو گئی، جس کے بعد مزدور برادری نے صدر مستری مزدور یونین قادر بخش ابڑو کی قیا دت میںریلی نکالی اور سٹی تھانہ کے سامنے دھرنا دیا ، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا بعد ازا ں چیئر مین میو نسپل کمیٹی میر عا مر خان جما لی نے ڈی ایس پی سر کل اوستہ محمدخا لد مری ،ڈی ایس پی سی آ ئی اے محمد اکبر مگسی سے مذا کرا ت کیا مزدروں کا کہنا تھا کہ اے ایس آ ئی اختر سو مرو کا تبا دلہ کیا جائے جس پر انہیں لین حا ضر کیا گیا اور ایس ایچ او سٹی کو ایس ایس پی جعفر آ باد خو د تبا دلہ کر یں گے جس کے بعد مزدور یو نین وا لوں نے میر عا مر خان جما لی کے حق میں نعر ے بازی کی اور اپنا احتجا ج ختم کر دیا۔