لاہور ، علاقہ اقبال ٹائون کے پاک بلاک میں فلٹریشن پلانٹ عرصہ تین ماہ سے بند ، اہل علاقہ کو شدید مشکلات درپیش

جمعرات 3 مئی 2018 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اقبال ٹائون کے پاک بلاک میں فلٹریشن پلانٹ عرصہ تین ماہ سے بند پڑا ہے جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات درپیش آ رہی ہیں اور مکین پانی کے حصول کیلئے دور دراز کے علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کے حوالے سے کئی بار اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھی دی ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی شنوائی نہیں کی گئی ہے انہوں نے لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ کرنل (ر)مبشر جاوید سے مطالبہ کیا کہ وہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خرابی کو فوری طور پر دور کریں تاکہ علاقہ مکین صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :