راولپنڈی ماتحت عدالتوں میں مختلف مقدمات کی سماعت

خاتون ناکافی ثبوتوں کی بناء پر بری ،ایک ملزم کو پربیشن پر پابند کر لیا گیا

جمعرات 3 مئی 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے منشیات کے مختلف مقدمات میں خاتون ملزمہ کو بری کر تے ہوئے ایک ملزم کو پربیشن پر پابند کر لیا ہے گزشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز نے تھانہ پیرودھائی میں درج منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم ضیا الرحمن کو 1 سال پروبیشن پر پابند کر لیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے تھانہ پیرودھائی میں درج مقدمہ میں خاتون ملزمہ مسرت بی بی کو ناکافی ثبوت کی بنا پربری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :